کراچی
میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔
موبائل فون چھیننے کے دوران دینی
اکیڈمی میں مدرس مفتی محمد صالح کو ملزموں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ کراچی
میں لوٹ مار کے دوران رواں سال تریسٹھ افراد کی جان جاچکی ہے۔
کورنگی ناصر کالونی میں اسٹریٹ کرمنلز نے
لوٹ مار کے دوران نوجوان کی جان لے
لی۔
لواحقین کےمطابق نوجوان کو موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔ مقتول عالم
دین اور مفتی تھا۔
پولیس
کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت مفتی محمد صالح کے نام سے ہوئی ہے ،، اور اس
کا آبائی متعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے
تھا ۔
مقتول چھ ماہ قبل کراچی آیا تھا ،، اورمصطفائی اسکالرز اکیڈمی میں
مدرس تھا۔ مقتول درس نظامی کی تعلیم دیتا تھا اور مدرسے میں ہی رہائش اختیار کر
رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول مفتی محمد
صالح کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی۔ رواں سال کراچی میں دوران لوٹ مار قتل
ہونے والے افراد کی تعداد تریسٹھ تک پہنچ
چکی ہے۔