کراچی کورنگی میں چھ مسلح ملزمان بینک سے باہتر لاکھ روپے لوٹ کر فرار

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی کورنگی میں  چھ مسلح ملزمان بینک سے باہتر لاکھ روپے لوٹ کر فرار


کراچی کورنگی میں  چھ مسلح ملزمان بینک سے باہتر لاکھ روپے لوٹ کر فرار ۔

ایس ایس پی کا دعوی ہے کہ بینک برانچ میں  ایس او  پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

کراچی کورنگی میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ملزمان ایڈوانس مائیکرو فنانس بینک پہنچے۔

ایس ایس پی کورنگی  کے مطابق  ماسک سےچہرہ چھپائے ملزموں نے دوران واردات سیکورٹی گارڈ سےاسلحہ بھی چھین لیا۔


ایس ایس پی کورنگی  کا دعویٰ ہے کہ بینک برانچ میں سیکیورٹی سے متعلق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔


اندر موجود سیکیورٹی گارڈ کھانا کھارہا تھا جبکہ باہر موجود سیکیورٹی گارڈ نے بھی مزاحمت نہیں کی۔


دو ملزموں نے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ پر اسلحہ تانا ،،تو اس نے اپنا پستول حوالے کردیا۔


ملزموں نے کیش کاؤنٹر سے چار لاکھ اور لاکر سے اڑسٹھ  لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔۔