اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایک مکان زور دار دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گیا

عرفان علی عرفان علی

 اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایک مکان زور دار دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گیا



کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایک مکان زور دار دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گیا۔۔۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دھماکے کے فوری بعد آگ کے شعلے اور تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔۔۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوتا ہے، اور فوراً آگ کا شعلہ مکان سے باہر کی جانب نکلتا ہے۔۔۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا، جبکہ اندر موجود اشیاء کے پرخچے اُڑ گئے۔۔۔دھماکے کے فوری بعد گردوغبار کےباعث سی سی ٹی وی کیمرہ بھی گرد آلود ہو گیا۔۔۔ قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔۔۔ مکان میں موجود ایک شخص جھلسنے کے باعث زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد چھٹنے کے بعد اہلِ علاقہ جائے وقوعہ پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔۔۔