افسوس ناک خبر
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی قتل کردیئے گئے
کوئٹہ میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی
فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر (عشیزئی) کے تین بیٹوں کو نامعلوم افراد
نے کوئٹہ میں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا ۔
جن کی عمریں 8 سال 16 سال اور 18 کے لگ بھگ ہیں۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق آئی جی بلوچستان پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔
آئی
جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کے
واقعے کا نوٹس لے لیا۔آئی جی بلوچستان نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہناہےکہ واقعے میں ملوث افراد کسی
رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے
قطعی آزاد نہیں۔