کراچی میں نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش پھینکنے والے دو ملزم گرفتار۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی میں نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش پھینکنے والے دو ملزم گرفتار۔

کراچی میں نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش پھینکنے والے دو ملزم گرفتار۔

 واردات میں استعمال گاڑی برآمد۔

کار لفٹنگ  گروپ کے تین  کارندے بھی پکڑے گئے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےمطابق  سی ٹی ڈی نے تفتیش کے بعد  دو ملزموں کوگرفتار کیا۔

ملزموں نے تین اکتوبر کو مچھر کالونی سہراب گوٹھ سے حمید اللہ نامی شہری کو اغواء کیا تھا۔

ملزموں نے خود کو  سرکاری اہلکار ظاہر کیا۔ گرفتار ملزموں نے مغوی کو گولیاں مارنے کے بعد لاش ناردرن بائی پاس پر پھینک دی تھی۔

 ملزموں سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی۔

 سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ قتل میں مقتول کا برادر نسبتی ملوث ہے جس نے بھاری رقم دے کر مقتول کو دوستوں سے اغواء کرایا۔

 دوسری جانب حیدری پولیس نے    کار لفٹنگ  گروپ کے تین  کارندے گرفتار کرلئے۔

ملزمان ضلع وسطی میں کار لفٹنگ میں ملوث تھے۔

ملزمان سے اسلحہ ،چار گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے