حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عرفان علی عرفان علی

حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا  

اجلاس میں سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ، گھیراؤ، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت کا اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہوگی

کارروائی کرنے کے لئے آئینی و قانونی  ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

گورنر ہاؤس پنجاب سمیت دیگر شیروں میں جلاؤ، گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی

لنجی املاک پر پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر قانون کے روشنی میں تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی