جب پارٹی کہے گی چلا جاو ں گا۔

نزاہت خان نزاہت خان

جب پارٹی کہے گی چلا جاو ں گا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی   مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جب پارٹی کہے گی چلا جاو ں گا۔ جو میئر آئے وہ کام کرے وہ حاضر ہیں۔

 کراچی والوں نے طے کرنا ہے کہ انہیں مرتضی وہاب چاہیے یا نہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی  مرتضی وہاب نے  کڈنی ہل پارک میں  بے نظیر واٹر فال کا افتتاح  کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ  دو ماہ پہلے استعفی دے دیا تھا۔پارٹی نے کہا کام جاری رکھوں

 جب پارٹی کہے گی چلا جاو ںگا۔ اور کہا کام کرتے رہیں، تو کرتا رہوں گا۔

 لیڈرشپ جب تک چاہے گی میں رہوں گا کہیں گے آپ چلے جائیں چلا جاوں گا پہلے بھی محبت تھی اب بھی محبت ہے آگے بھی اس شہر سے محبت رہےگی

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ  جو میئر آئے وہ کام کرے۔

 کراچی والوں نے طے کرنا ہے کہ انہیں مرتضی وہابچاہیے یا نہیں۔

 میری پارٹی  طے کرے،

 میں حاضر ہوں۔

جوبھی میئر آئے اسے پتا ہے میرے قانونی اختیارات کیا ہیں وہ یہ جانتے ہوئے آرہاہے یہ میرے اختیارہ کوئی اسے زبردستی میئر نہیں بنارہا لوگ زبردستی اپنے آپ کو میئر بنانے کی کوشش کررہے ہیں

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ سابقہ میئر  نے اختیارات نا ہونے  کی   اتنی زیادہ  تکرار کی ، کہ  بلدیہ عظمی کراچی کے لوگ ہتھیار ڈال کر بیٹھ گئے تھے۔