میٹھائی کے ڈبوں میں ایبٹ آباد سے اسلحہ کی ترسیل کا منفرد طریقہ۔
کراچی پولیس کا اہلکار بھی ملوث نکلا۔
اہلکار سمیت پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ فروخت کرتے تھے۔
پولیس کےمطابق اسلحےکی غیرقانونی ترسیل میں ملوث پولیس اہلکار سمیت پانچ رکنی گروہ کو نصرت بھٹو کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن کےمطابق پولیس کانسٹیبل مددگار ون فائیو تھانہ پاپوش نگر میں تعینات ہے۔
گرفتارملزمان سے پانچ پستول برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کادعویٰ ہے کہ اسلحہ کی ترسیل میٹھائی کےڈبوں میں پیک کرکےکی جاتی تھی۔ پیکنگ ایبٹ آباد میں عباسی آرمز اینڈ ایمونیشن میں ہوتی تھی۔
پیکنگ کے بعد اسلحہ بذریعہ بس سہراب گوٹھ اور لسبیلہ منتقل کیاجاتاتھا۔ ملزمان زیادہ تراسلحہ ضلع وسطی میں جرائم پیشہ عناصرکوفروخت کرتےتھے۔گروہ کے ارکان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔