کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران پارہ ہائی رہا۔کہیں مبینہ دھاندلی پر سیاسی کارکن لڑپڑے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات  کے لئے پولنگ کے دوران  پارہ ہائی رہا۔کہیں   مبینہ دھاندلی پر سیاسی کارکن لڑپڑے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات  کے لئے پولنگ کے دوران  پارہ ہائی رہا۔کہیں   مبینہ دھاندلی پر سیاسی کارکن لڑپڑے۔ کہیں تلخ کلامی ہوئی تو کہیں سیاسی کارکن دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ رات  میں مختلف علاقوں  میں سیاسی جماعتوں کے  سات   پولنگ کیمپس کو آگ لگادی گئی۔


کراچی  میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل۔کارکنوں میں   تلخی اور جھگڑے بھی ہوئے۔دھاندلی کے الزام بھی  لگے اور  پولنگ اسٹیشنز پر انتظامی فقدان بھی نظر آیا۔


  ضلع ملیر، آسو گوٹھ یوسی ٹو میں  پی ٹی آئی اور   پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ اسی حلقے   میں پیپلز پارٹی کے  رہنما سلمان مراد نے  مبینہ طور پر پولنگ اسٹیشن  نمبر دو سو سو اور دوسو تین میں داخلے کی کوشش کی،، جس سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔بھینس کالونی بختاور گوٹھ میں سیاسی جماعت کے کارکن  اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا،، جس کے سبب کچھ دیر کے لئے پولنگ کا عمل رک گیا۔ میٹروول یو سی آٹھ  اسلامیہ کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پی پی کی خاتون رہنمالیلی پروین اورپی ٹی آئی کارکن میں تلخ کلامی ہوگئی۔پیپلز پارٹی  کی رہنما نے  پی ٹی آئی کارکن پرخواتین پولنگ بوتھ پر  اپنی مرضی سے ووسٹ کاسٹ کروانے کا الزام لگادیا۔


منگھو پیر میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پولیس اور رینجرز نے معاملہ حل کرایا۔ضلع ملیر ریڑھی گوٹھ کے پولنگ  اسٹیشن میں  مبینہ دھاندلی پر  شور شرابہ مچ گیا۔آزاد امیدوار اور حامیوں نے الزام لگایا کہ پولنگ عملے کی ملی بھگت سے پیپلز پارٹی کےامیدوار  کے لئے ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔ گلبرگ یوسی آٹھ کے پولنگ اسٹیشن میں  بغیر لائن کھڑے ہونے پر دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ منگھوپیر سلطان آباد تنویر ہائی اسکول میں اے این پی کے   کارکنوں نے دھرنا دے دیا۔ اے این پی جماعت اسلامی اور  جمیعت علماء اسلام نے  پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ بلدیہ ٹاؤن یوسی 9 پولنگ سٹیشن نمبر 2 میں دھاندلی کے الزامات پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔مومن آباد  کے پولنگ اسٹیشن میں سیاسی جماعت کے کارکنان زبردستی گھس آئے۔ بلدیہ ٹاؤن ،سعیدآباد یوسی 13 پولنگ اسٹیشن نمبر 10 میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے  پریزائیڈنگ افسرپرمبینہ تشدد کیا۔


دوسری جانب ملیر ،تھانہ سعود آباد کی حدود  میں رات گئے سیاسی جماعت کے کیمپس کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔پولیس ذرائع کے مطابق بوائز سیکنڈری اسکول کے قریب جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اور مہاجر قومی موومنٹ کے کیمپس کو آگ لگائی گئی۔ملیر سٹی، علیم آباد میں بھی  سیاسی جماعت  کےدو کیمپس  کو مبینہ طور  پرآگ لگادی گئی۔  مبینہ طور پر  ضلع کورنگی اور ملیر میں سات کیمپس مجموعی طور پر  جلائے  گئے۔


کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ۔   کہیں پولنگ  عملہ اور  کہیں پولنگ ایجنٹس تاخیر سے پہنچے،، تو کہیں لسٹوں میں  مسائل پولنگ   میں تاخیر کا سبب  بنے۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر پورا دن گزر گیا،، لیکن عملہ نا آیا۔ کسی پولنگ اسٹیشن  میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ،، تو کہیں بجلی نا ہونے پر عملہ نےٹارچ کی روشنی میں کام کیا۔


ضلع کیماڑی، سائٹ ایریامیٹروول، یو سی چھ میں  انتخابی  عملےکی عدم موجودگی کے باعث پولنگ  تاخیر سے شروع ہوئی۔ ضلع کی  یو سی سات  وارڈ تین  میں پولنگ کا عمل پولنگ ایجنٹس کے ناپہنچنے کے سبب ،، سوا گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔بلدیہ یو سی آٹھ، وارڈ تین  میں  پولنگ  عملہ تاخیر سے پہنچا،، جس کے وجہ سے  پولنگ شروع ہونے میں  کچھ دیر کی   تاخیر ہوئی۔  بلدیہ ٹائون یو سی آٹھ،  وارڈنمبر ایک ، پولنگ اسٹیشن نمبرپانچ  میں انتخابی عملے کی  عدم دستیابی کے سبب  پولنگ کا آغاز چھ گھنٹے کی تاخیر سےہوا۔


ضلع شرقی جناح ٹائون کی یوسی 9 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 8,9اور 10 میں  لسٹوں کی مسائل کے سبب ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔پولنگ اسٹیشن نمبر 9اور 10 میں پولنگ ایک بجے  جبکہ پولنگ اسٹیشن 8 میں ساڑھے تین بجے  شروع ہوئی۔ پولنگ اسٹیشنز ز پر  پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔ جناح ٹاون یوسی نو کے پولنگ اسٹیشن پانچ   پر  پورا دن انتخابی  عملہ نا آیا۔ پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے  پریذائیڈنگ افسرہی نہیں،،، ووٹر بھی انتظار کرتے رہ گئے۔


پولنگ کے دوران کچھ انتظامی بے قاعدگیاں بھی سامنے آئیں۔ضلع شرقی میں  برائٹ فیوچر اسکول یوسی ٹو  کے حساس پولنگ اسٹشن  نمبر چھ اور سات   میں قائم پولنگ اسٹیشن پر کیمرے  نصب نہین کئے گئے۔ ضلع شرقی چنیسرگوٹھ میں پولنگ اسٹیشن  نمبر چودہ میں  بجلی  نا ہونے کے سبب مرودوں کےپولنگ اسٹیشن میں ٹارچ کی مدد سے انتخابی عمل جاری رہا۔