ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے کورنگی میں اسکول میں بچے پرمبینہ تشدد کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر رفعیہ ملاح کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی کورنگی نمبر 3 میں واقع نجی اسکول کا دورہ کرکے معاملے کی چھان بین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ رفعیہ ملاح کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں انسداد جسمانی تشدد کے حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کئی تربیتی ورکشاپ اور سیمینار منعقد کراچکاہے