کراچی،نزاہت خان
سندھ کے مختلف اضلاع میں نوکری سے برطرف کئے
جانے والے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس ویکسینیٹرز
نے کراچی میں احتجاج کیا۔
سندھ کے مختلف اضلاع کے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس ویکسینیٹرز
کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز
اور پوسٹرز اٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی،
مظاہرین نے
وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی،،جو
پولیس نے ناکام بنادی۔ ایک شخص
کو حراست میں لیا گیا،،لیکن کچھ دیر بعد
رہا کردیا گیا۔ بعد میں تمام ویکسینیٹرز واپس کراچی پریس کلب پر جمع
ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی آڑ میں انہیں برطرف کیا گیا ۔ہمیں
ملازمتوں پر فوری بحال کیا جائے۔
ہم نے سی ایم ہاوس کی
جانب مارچ کیا تھا، پولیس نے ہمارے ساتھ غنڈا گردی کی لاٹھی چارج کیا ہمارے کپڑے
پھاڑدئے
ہم نے کوویڈ میں ڈیوٹیاں کی ہیں روٹین ڈیوٹیاں
بھی کی ہیں ہماریپروگریس بھی فرسٹ کلاس ہے
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری
رکھنے کا اعلان کردیا۔