پولیس اہلکار یا ڈاکو۔۔۔؟

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پولیس اہلکار یا ڈاکو۔۔۔؟

پولیس اہلکار یا ڈاکو۔۔۔؟

 کراچی اورنگی ٹاؤن میں مبینہ طور پر پولیس وردی   اور سادہ  لباس میں آنے والے ا فراد   تاجر کا گھر لوٹ کر فرار ہوگئے ،

متاثرہ شہری نے واردات کا مقدمہ درج کرادیا

اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں کپڑے کے تاجر کے گھر مبینہ ڈکیتی  کی واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آئی ،

واردات   کا مقدمہ  متاثرہ تاجر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف  تھانہ مومن آباد میں درج کیا گیا ،

مقدمے کے متن  کے مطابق واردات کرنے والے 6 ملزموں  میں سے 3 پولیس کی وردی میں ملبوس تھے ،

 مسلح افراد گھر سے موبائل فون ، 2 لاکھ روپے نقد  اور  20 تولہ سونے کے ساتھ مدعی مقدمہ کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے ،

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،علاقے میں  نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی  حاصل کی جارہی ہیں ،  جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔