وزیراعلی کا کہنا ہے شہر میں کسی جگہ ملبہ پھینکنا برداشت نہیں کروں گا۔

عرفان علی عرفان علی

وزیراعلی کا کہنا  ہے شہر میں کسی جگہ ملبہ پھینکنا برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلی کا کہنا  ہے شہر میں کسی جگہ ملبہ پھینکنا برداشت نہیں کروں گا۔

شہر کو صاف ستھرا بنانے کی تمام محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ہے۔

ملیر ایکسپریس وے پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں  کورنگی کازوے روڈ پر ملبہ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بتایا کورنگی کازوے پر  تقریبا پچیس ہزار  ٹن ملبہ پڑا ہے۔

یہ ملبہ قائدآباد، کورنگی کراسنگ، ملیر ندی بیڈ اور ای بی ایم کازوے تک پڑا ہے۔گزشتہ رات  سے  چوبیس سو  ٹن ملبہ  اٹھایا ہے۔ وزیراعلی نے کہا شہر میں کسی  بھی جگہ ملبہ پھینکنا  برداشت نہیں کروں گا۔

میں سارا دن محنت کرتا ہوں کہ شہر صاف ستھرا اور اچھا لگے۔میری پوری محنت  کچرا پھینک کر ختم کر دی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا رات  تین کچرا پھینکنے والی گاڑیاں پکڑی گئیں۔

وزیراعلی نےہدایت کی  ان گاڑیوں کو کسی صورت نا چھوڑا جائے۔ ملیر ایکسپریس وے پر کام سے متعلق اجلاس میں  وزیراعلی نے کہا کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ دسمبر تک قائدآباد والا حصہ مکمل ہو۔


 اراضی سے متعلق مسائل حل کئے جائیں۔ایکسپریس وے کو آبادیوں  سے  ملانے والی سڑکوں پر  کام شروع  کیا جائے۔ منصوبے  کے ساتھ بجلی کے کھمبوں کی  منتقلی کے لئے کے الیکٹرک کو  ہدایت بھی دی۔