لاپتہ صحافی کی 24 گھنٹے بعد واپسی
کراچی سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاپتہ ہونے والے صحافی محمد عسکری 24 گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کسی تنظیم نے اپنی تحویل میں لیا تھا یا اغوا کیا گیا تھا اور اس کی وجہ کیا تھی۔
اس سے قبل موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار کو کراچی سے ایک صحافی کو نامعلوم ساتھی لے گئے ہیں جب کہ پولیس نے صحافی کی گمشدگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے اخبار جنگ کراچی کے لیے کام کرنے والے رپورٹر سید محمد عسکری کو ہفتے کی شب کچھ نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے، جس کے بعد اس معاملے کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔