کراچی
کے علا قے پہلوان گوٹھ میں خاتون کو مبینہ
طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔جھلسنے والی خاتون دو روز بعد چل بسی۔چہرہ نیوز کی خبر نشر ہوتے ہی پولیس متحرک ہوگئی ،پولیس نے مبینہ قتل پر
سوتیلی ماں اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کراچی
کے علا قے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے گھر میں 31 جولائی کو جھلس کر زخمی ہونے والی
خاتون کنول سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس حکام کے مطابق جھلسنے والی خاتون نے گھریلو
مسائل سے تنگ آکر خودسوزی کرنے کا بیان قلمبند کرایا تھا مگر بھائی عبد القادر کا
دعویٰ ہے کہ کنول کو سوتیلی ماں اور بھائی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ شارع فیصل
میں درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔