بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا چمن میں صحافیوں کیساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت تشویش کا اظہار کوئٹہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن میں صحافیوں کیساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے
بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سما نیوز کے چمن میں نمائندے سعید علی اچکزئی کو دکاندار نے الجھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کیا ہے جو کہ قابل تشویش ہے
گزشتہ روز کیسکو آپریشن کے دوران بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے رپورٹر کے ساتھ نارواسلوک اپنایا گیا۔
بیان میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سے دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا گیا ہے۔