کراچی سندھ حکومت کے تعاون سے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی کراچی میں انٹر اسکول کے زیر اہتمام گرلز ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی سندھ حکومت کے تعاون سے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی کراچی میں انٹر اسکول کے زیر اہتمام گرلز ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،

کراچی سندھ حکومت کے تعاون سے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی کراچی میں انٹر اسکول کے زیر اہتمام گرلز ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری تھے، اس کے علاوہ تقریب میں جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتوں کھلاڑی رہنے والی انٹرنیشنل ایتھلیٹ نسیم حمید،چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ظفر یار خان، ڈائریکٹر اسکولز شاہ فیصل ٹاؤن خورشید احمد، ظفر وحید راجپوت، قرت العین حمید، محمد شاہد سمیت دیگر مہمان موجود تھے، ایک روزہ منعقد ہونے والی ایتھیلیٹکس کے مقابلے میں کورنگی کراچی کے 30 اسکولوں کی 700 سو سے زائد طلبہ لڑکیوں نے حصہ لیا، انٹر اسکول کے زیر اہتمام ہونے والی گرلزایتھلیٹک چیمپئن شپ میں لانگ جمپ،ہائی جمپ اور شاٹ پٹ گیمز بھی شامل تھی. محکمہ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایتھیلٹک کے مقابلہ میں انڈر 13 کیٹیگری میں200میٹر کی ریس میں کائنات نے پہلی پوزیشن حاصل کرکےگولڈ مڈل اپنے نام کرلیا، جبکہ انڈر 17 کیٹیگری میں کورنگی کی طلبہ زاہدا نے 200 سو میٹر کی ریس کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ مڈل جیت لیا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈر 13 میں 50 میٹر کی ریس میں حمیرا نے پہلی، شاہیرا نے دوسری اور مزیام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ انڈر 17 میں 100 میٹر ریس میں سدرہ نے پہلی، کلثوم نے دوسری اور کومل نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے گولڈ مڈل اپنے نام کیا، شاٹ پٹ میں لاریب نےپہلی، شہیرا نے دوسری اور فبیحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے گولڈ مڈل اپنے نام کیا، جبکہ دیگر جتنے والی طلبہ کو بھی سرٹیفکیٹس دئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل سندھ کی کوشش رہی ہے کہ سندھ کی خواتین کو سب سے زیادہ کھیلوں میں پروموٹ کیا جائے،


لڑکیوں کی ایتھیلیٹکس میں شرکت کرنا خوش آئندہ بات ہے، سندھ حکومت لڑکیوں کو گیمز میں ماحول کے ساتھ ساتھ مواقع بھی فراہم کرے گی، کراچی سمیت سندھ بھر میں خواتین کے لئے پورا ہفتہ سندھ پنک گیمز کا منایا جارہا ہے. عبدالعلیم لاشاری نے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی بچیوں سے متعلق انہوں نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو کھیلوں سے نہ روکیں، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کے دوران حفاظت کے اصولوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں، کچھ والدین کو لگتا ہے کہ کھیل ان کے بچوں کی تعلیم کو متاثر کریں گے، لیکن والدین کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کھیل اور تعلیم دونوں ہی بچوں کی زندگی کا اہم حصہ ہیں. نسیم حمید کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیل اور تعلیم کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں مدد کریں



،کھیل بچوں کی جسمانی، ذہنی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں، میری خواہش ہے کہ کورنگی سے ہر لڑکی کھیلوں کے میدان میں آگے آئے اور کامیابی حاصل کرے.