غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں دس دن رہ گئے

صبانور صبانور

غیر قانونی تارکین وطن کو  ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں دس دن رہ  گئے


کراچی سمیت سندھ بھر میں  مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو  ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں دس دن رہ  گئے۔۔نگراں وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ محاز آرائی نہیں چاہتے غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے حکمت عملی بنالی ہے۔۔  سندھ میں سرداروں کو ڈاکؤوں کا سہولت کار قرار دے کر ان کے خلاف بھی ایکشن کے آغاز کا عندیہ دے دیا 
سندھ کے نگراں وزیر قانون اور وزیر داخلہ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یکم نومبر سے  شروع ہونے والےآپریشن کے دوسرے مرحلے پر روشنی  ڈالی۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین  وطن کے  حوالے سے تمام  اداروں کے افراد پر مشتمل کمیٹی بنارہے ہیں۔۔۔انہوں نے  بتایا کہ 20سال کے عرصے میں محض 530 غیر ملکیوں کے  خلاف   کارروائی کی گئی ،رواں سال اب تک 2371 تارکین وطن ڈی پورٹ کر چکے ہیں
وزیر قانون سندھ عمر سومرو بولے کہ غیر ملکیوں کے خلاف  آپریشن  اصول اور قوانین کے تحت کیا جارہا ہے ۔۔۔گرفتار افراد کے  خلاف مقدمات درج  ہوں گے، ٹرائلز بھی کئے جائیں گے ،عالمی تقاضوں  کو مد نظر رکھ کر ایکشن جاری رکھیں گے
وزیر داخلہ سندھ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے پھیلاؤ کا بھی اعتراف کیا ،کہاکہ کراچی کو کرائم فری بنانا چاہتے ہیں ،آئی جی سندھ کو بااختیار قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو پولیس افسر  کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے ،انہوں نے کچے میں  ڈاکؤوں کی سہولت کاری کرنے والے سرداروں کوبھی جلد  قانون کی گرفت میں لانے کا اعلان کردیا۔۔۔