عائشہ دھاریجو
خیرپور میڈیکل کالج کی
طالبہ سنیہا کیسوانی کی پراسرار موت –
ہاسٹل سے لاش برآمد - معلوم ہوا ہے کہ سنیہا میڈیکل
کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ تھی،
جس کا بدھ کو آخری پیپر تھا، آج انکی سالگرہ بھی
تھی۔
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے
مطابق سنیہا کو ہراساں کرنے کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے وہ مرنے پر مجبور ہوئی،
نیند کی آغوش میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی-
سنیہا کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کی بھی اجازت نہیں
دی
اس کے باوجود مطالبہ کیا
جاتا ہے کہ سنیہا کی موت کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے –
تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی ایسی لاشیں ملنا ایک
بہت بڑا مسئلہ ہے،
جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا –
کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، لیکن کالج
انتظامیہ –
ضلعی انتظامیہ، سندھ
حکومت، پی ایم ڈی سی، انسانی حقوق کے اداروں اور ہائی کورٹس کا فرض ہے کہ وہ اس
قسم کے واقعات کا سخت نوٹس لیں،
اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کریں تاکہ حقائق سامنے
آسکیں۔
یہ سچ ہے کہ والدین کے لیے
اس سے بڑا صدمہ اور کوئی نہیں کہ کوئی بیٹی یا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا ہو،
اور پھر اچانک اس کی لاش مل جائے-
سندھ میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟
لیکن وقت کے حکمرانوں کو
شرم نہیں آتی کہ کسی واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے حقائق کو منظر عام پر لاتے
ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں