پسند کی شادی کی خواہش لئے پنجاب سے کراچی آنے والے نوجوان جوڑے کو رکشا ڈرائیور نے اغواء کرکےلوٹ لیا

عمران عمران

 پسند کی شادی کی خواہش لئے پنجاب سے کراچی آنے والے  نوجوان جوڑے کو  رکشا ڈرائیور نے  اغواء کرکےلوٹ لیا


پسند کی شادی کی خواہش لئے پنجاب سے کراچی آنے والے  نوجوان جوڑے کو  رکشا ڈرائیور نے  اغواء کرکےلوٹ لیا۔ ہوٹل  کی جگہ جھانسہ دے کر گھر لے گیا۔ سینتیس لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی  لوٹنے کے ساتھ خاتو ن سے بدسلوکی بھی کی۔

 جوڑے کے رشتے دار کی شکایت پر پولیس  نے لڑکے اور لڑکی  کو بازیاب کراکے  مقدمہ درج  اور  رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ متن مقدمہ کے مطابق   جوڑے نے رکشا ڈرائیور سے ہوٹل  لے جانے کا کہا  ،،لیکن  ملزم جھانسہ دے کر انہیں   گھر لے گیا اور رہائش کی جگہ دی۔ملزم   نے ساتھی کی مدد سے نوجوان جوڑے کو دس  روز  حبس بے جا میں  بھی رکھا  اور خاتون سےبدسلوکی کی۔ جوڑے سے سینتیس  لاکھ روپے  سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی لوٹنے کے ساتھ قتل  کی دھمکیاں بھی دیں ۔  پولیس کا کہنا ہے ملزم رکشا ڈرائیور نے رقم لوٹنے کے لئے مبینہ طور پر جوڑے کو کھانے میں نشہ آور دوا ڈال  کردی۔رکشا ڈرائیور سے لوٹی گئی سینتیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار رکشہ ڈرائیور کے فرار ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جار ہے ہیں ۔