گیس ملتی ہے کہ نہیں ملتی، نہ بجلی نہ گیس، نہ روٹی نہ پٹرول، نواز شریف کا 2017 زیادہ بہتر تھا، مجھ پر ظلم نہیں کیا گیا آپ پر ظلم کیا گیا،

صبانور صبانور

   گیس ملتی ہے کہ نہیں ملتی، نہ بجلی نہ گیس، نہ روٹی نہ پٹرول،     نواز شریف کا 2017 زیادہ بہتر تھا،   مجھ پر ظلم نہیں کیا گیا آپ پر ظلم کیا گیا،

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے کہاہے کہ 

سیالکوٹ والو، آج آپ نے دل خوش کردیا،

سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں،

آپ نوازشریف  سے محبت  کرتے ہیں نوازشریف آپ سے محبت کرتاہے،

سیالکوٹ کے لوگ بہت بہادر اور وفادار ہیں،

سیالکوٹ کو بار بار کہنے کو دل کرتا ہے، نواز شریف لو یو ٹو،  

آج تو بہت عمدہ دن ہے، کیا محفل جمی ہوئی ہے ، 

سب سے بڑا باوفا  شخص تو  میرے ساتھ کھڑا ہے،

خواجہ آصف سے 34 سال کا نہیں 55 سال کاتعلق ہے،

گورنمنٹ کالج لاہور میں  ہم کلاس فیلو تھے، 

خواجہ آصف کے والد ہر ماہ ملاقات کے لیے بلاتے تھے،

خواجہ آصف کے والد صاحب  بہترین سیاست دان تھے،  

رانا شمیم، ارمغان سبحانی، علی زاہد،  رانا عارف اور کس کس کانام لوں،

سیالکوٹ جہاز ، ہیلی کاپٹر یا روڈ سے آئیں  ایک جیسا وقت لگتا ہے ، 

سیالکوٹ ٹرین آئے گی تو بھی ایک جیسا وقت لگے گا ،

 ایسے نہیں میری محبت سیالکوٹ کےلیے جاگتی، بہت پیار ہے،  

  موٹروے ہم نے بنائی لیکن افتتاح کا موقع نہ مل سکا، 

یہ موٹروے اس معیار کی نہیں  جیسی  بنانا چاہتا تھا،   

 کوالٹی بہت اچھی ہونی چاہیے تھے، مطمئن نہیں ہوں، 

لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے کو   دوبارہ بنائیں گے،

 لاہور سے سیالکوٹ کیلئے بہترین ٹرین سروس دیں گے، 

نوجوان  مستقبل کے معمار ہیں  نوجوانوں  کو  قرضہ دیں گے، 

  منصوبہ ہے آپ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں  ، 

 شہباز شریف نے آئی ٹی کی بات، آپ کو سب کچھ ملے گا، 

  میری بات سے متفق ہیں، ہاتھ کھڑا  کر کے بتائیں، 

  آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، 

افسوس ہے کہ 2017 کا پاکستان جو چھوڑ کر گیا وہ بھی نظر نہیں آتا،  

  ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں،

ہم نے جو پروگرام شروع کیے تھے، انہیں ختم کر دیئے  گئے

ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو  نوجوان  کوروزگار ملتا،

 نواز شریف روٹی چار روپے کی چھوڑ کر گیا تھا،

 آج20 روپے کی روٹی ہے، 

  پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، آج کتنے کا ہے،

 کتنا ظلم ہوا قوم پر، کون ذمہ دار ہے؟ 

50روپے کلو والی چینی آج ڈیڑھ سو روپے میں ملتی ہے، 

  گیس ملتی ہے کہ نہیں ملتی، نہ بجلی نہ گیس، نہ روٹی نہ پٹرول،  

  نواز شریف کا 2017 زیادہ بہتر تھا، 

 مجھ پر ظلم نہیں کیا گیا آپ پر ظلم کیا گیا،