محمد احمد شاہ سے ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹر زکے وفد کی ملاقات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

محمد احمد شاہ سے ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹر زکے وفد کی ملاقات

نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سے ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹر زکے وفد کی ملاقات


کراچی نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سے ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹر زکےوفد نے صدر خالد زمان اور جنرل سیکریٹری منور خان کی سربراہی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی ثقافت کیلئے ایک مینار کے طور پر کھڑی ہے،

 ہمارے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے آرٹس کونسل کراچی انتھک محنت کر رہی ہے آرٹس کونسل کیلئے محمد احمد شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تبادلہ خیال میں ایسوسی ایشن کے وفد نے الیکٹرانک میڈیا میں اسائنمنٹ ڈیسک کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔