اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اورنگی ٹاؤن  سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


کراچی اورنگی ٹاؤن  سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

گزشتہ شب پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دیکھا جاسکتا ہے  ایک موٹر سائیکل پر سوار پینٹ شرٹ میں ملبوس دو ملزم آئے۔ہیلمٹ پہنا ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔کیپ اور ماسک لگائے ملزم نے تاجر پر گولیاں چلائیں۔فائرنگ سے ایزی لوڈ شاپ کا مالک  یامین دو گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  ملزموں نے پر ہجوم بازار میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول تاجر کی مذہبی جماعت سے وابستگی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔