ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ مساجد میں محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ قبرستانوں میں بابرکت رات کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت والی بڑی رات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے لیے صبح سے ہی قبرستانوں کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں قبرستانوں کے اطراف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے استقبالیہ کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ این جی اوز قبرستانوں کی صفائی میں بھی حصہ ڈال رہی ہیں۔
شہری کہتے ہیں عام دنوں میں بھی قبرستانوں میں روشنی اور صفائی کے انتظامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے مشکلات کا شکار نہ ہوں۔