ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اسکریبل چیمپیئن شپ کا آغاز
ہفتے سے کراچی میں ہوگا،، ایونٹ میں پاکستان سمیت چودہ ممالک کے اسی کھلاڑی حصہ لیں
گے۔۔ پاکستان کےآٹھ کھلاڑی بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے،،
پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹریوتھ
پروگرام طارق پرویز نے کراچی میں پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلا ت بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلسل دوسری بارورچوئل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث تمام مقابلے آن لائن ہوں گے،، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یہ
ٹورنامنٹ ٹیم ایونٹ کے طور پرکھیلا گیا تھا لیکن اس بارکھلاڑی انفرادی مقابلوں میں
حصہ لیں گے، چودہ ممالک 80 کھلاڑیوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہرکھلاڑی
چھتیس گیمز کھیلے گا، ٹاپ ٹین کھلاڑی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے، فائنل کیس
اوربائیس اگست کو کھیلا جائے گا۔