۔دو سو روپے سے زائد قیمت پر دودھ کی فروخت پر دو دکانیں سر بمہر

صبانور صبانور

۔دو سو روپے سے زائد قیمت پر دودھ کی فروخت پر دو دکانیں سر بمہر

۔دو سو روپے سے زائد قیمت پر دودھ کی فروخت پر دو دکانیں سر بمہر 
۔کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری قیمت کے نفاذ کو یقینی بنائیں  کمشنرکراچی سید حسن نقوی 
کراچی۔  جنوبی اور ملیر اضلاع میں دو سو روپے سے  زاید قیمت پردودھ فروخت کرنےپر دو دکانیں سربمہر کر دی  گئیں۔ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو اور ڈپٹی کمشنر ملیر  عرفان سلام نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی  کو نا جائز منافع خوری کے مرتکب دودھ فروشوں کے خلاف رہورٹ بھیجی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ  ایک دکان ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پاکستان چوک پر زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر دکان سیل کی  ایک دکان ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری میں علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوے دکان سیل کی 



کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہاہے ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائی جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ ہوں