کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

عمران عمران

 کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا


کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ طلبہ اور والدین رات گئے تک بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈ کے حصول کےلیے موجود رہے۔ کچھ طلبہ نے ایڈمٹ کارڈ کے  بغیر بورڈ آفس میں ہی امتحان دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ کے معاملے   کو  عوام کی غفلت قرار دے دیا۔۔ کہا دفعہ 144 کا نفاذ بھی ہماری ذمہ داری نہیں ۔  پرچہ آؤٹ ہونے کی خبروں کی بھی تردید کردی

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت شروع ہوئے میٹرک امتحانات میں ایڈمٹ کارڈ کی عدم فراہمی کی روایت برقرار رہی۔

والدین اور طلبہ رات گئے تک بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی سمیت غلطیوں کی تصحیح کے لیے بورڈ آفس میں موجود رہے۔


صبح نویں جماعت کے کمپیوٹر سائنس کے پرچے سے قبل طلبہ بورڈ آفس پہنچے۔ کہا اسکول نے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیا۔ بورڈ انتظامیہ نے بورڈ آفس میں ہی پیپر دینے کی اجازت دی ہے۔


چیئرمین میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سارا ملبہ عوام پر ڈال دیا۔ کہا   بروقت فارم جمع نہیں کرائے  جاتے۔ سینٹرز میں موبائل فون کے استعمال پر کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔


میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات میں رواں سال 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ شہر میں 504 امتحانی مراکز قائم ہیں