صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا۔ انہیں بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے۔ نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے صدر مملکت کا معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کئے۔ صدرآصف زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین سے رابطہ کر کے ان کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔