کراچی میں گھنٹوں بجلی کے تعطل سے پریشان لائنز ایریا کے مکین سڑک پر آگئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی میں گھنٹوں  بجلی کے تعطل سے پریشان لائنز ایریا کے مکین سڑک  پر آگئے


کراچی میں گھنٹوں  بجلی کے تعطل سے پریشان لائنز ایریا کے مکین سڑک  پر آگئے۔

مبارک شہید روڈ پر دوپہر میں احتجاج کے بعد شام کو  پھر سڑک   بند کردی۔

کوریڈور تھری کو بند کر کے بھی ٹائر جلائے۔کے الیکٹرک کا  دعوی ہے لائنز ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لائنز ایریا کے مکین بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑک پر آگئےا ور احتجاج کیا۔ 

مبارک شہید روڈ  کو بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا  تین روز سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ 

بعد منتشر ہونے والے مظاہرین نے شام کو  پھر  سڑک کا گھیراو کرلیا۔ دوسری جانب لائنز ایریا کے مکینوں کی بڑ ی تعداد نے  کوریڈور تھری  پر بھی ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

مظاہرین  نے گاڑیوں کو آگے بڑھنے سے  روک دیا۔  ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے لائنز ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی ہے -

نادہندہ صارفین پر ایک ارب ساٹھ کروڑ سے  زائد کے واجبات ہیں۔