کراچی میں ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن

صبانور صبانور

  کراچی میں ایف آئی اے  کا حوالہ ہنڈی  میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن


 کراچی میں ایف آئی اے  کا حوالہ ہنڈی  میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن۔ گارڈن ، شرف آباد اور  شہید ملت روڈ پر چھاپے۔ چار ملزم گرفتار۔ ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم اور دیگر  اشیاء  برآمد کرلی گئیں۔


ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کے مطابق  گارڈن اور شرف آباد میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے چھاپے کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچیج کا منظم سیٹ اپ چلا رہے تھے۔ چھاپے کے دوران سینتالیس لاکھ روپے، پرائز پانڈز اور چیک برآمد کئے گئے۔ ایف آئی  اے نے  وہاں سے رسیدیں، لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز اور دیگر دستاویزات  بھی  قبضے میں لیں۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل  نے شہید ملت روڈ کے قریب  دفتر پر بھی چھاپہ مارا اور  ٹریول ایجنسی کے مالک سمیت دو  ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ٹریول ایجنسی میں سرچنگ کے  دوران دو کروڑ ، پچیس لاکھ سے زائد رقم، دستاویز، موبائل فونز  اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کےمطابق نیٹ ورک بیرون ملک بھی منظم کام کررہا تھا۔