ایم کیوایم اور ن لیگ میں وسیع تر بنیاد پر اتحادتو ہوا، لیکن ایک سیٹ پر بات اٹک گئی

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 ایم کیوایم اور ن لیگ میں  وسیع تر  بنیاد پر اتحادتو ہوا، لیکن  ایک  سیٹ پر بات   اٹک گئی


ایم کیوایم اور ن لیگ میں  وسیع تر  بنیاد پر اتحادتو ہوا، لیکن  ایک  سیٹ پر بات   اٹک گئی۔این اے دوسو بیالیس کراچی سے ن لیگی صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس، لیکن دوسرے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ مل گیا۔این اے تینتالیس کراچی سے پیپلز پارٹی کے   عبدالقادر پٹیل اور ایم کیو ایم  کے  ہمایوں عثمان نے  پارٹی  ٹکٹ جمع کراد ئیے۔ این اے دوسو اکتالیس  کراچی سے  جی یو آئی کے امیدوار  ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں  دستبردار ہو گئے
عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے  کے  آخری  روز   بھی امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔


ڈی  سی کیماڑی آفس میں  شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد  ن لیگی رہنما رانا مشہود نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا این اے دوسو بیالیس  پر شہباز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے۔  سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے امید بھی ظاہر کردی۔ 
پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحب خان ڈنو  نے این اے243 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔این اے 242 سے تحریک انصاف کے ریاض آفندی ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی واپس  لیے۔  این اے 229  سے پیپلز پارٹی کے جام محمد جوکھیو اور  جماعت اسلامی کے سومر نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔این اے 231 سے  پیپلز پارٹی کے ریاض حسین بلوچ ، ایم کیو ایم کے راجہ جمیل مختار اور  جماعت اسلامی کے محمد یونس بارائی نے  نامزدگی فارم  واپس لئے۔


تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ  اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پی ایس 111 اور پی ایس 113 سے نامزدگی فارم   واپس لے لیے۔ شہزاد اعوان پی ایس 112  سے بحیثیت آزاد اُمیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ ایم کیو ایم   نے  این اے 229  ڈاکٹر فوزیہ حمید کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ ایم کیوایم کے فیاض خان نے پی ایس 111، محمد اکرم اعوان نے پی ایس112   اور  بلال مروت نے پی ایس 115 سے  پارٹی ٹکٹ  جمع کرائے۔