انسداد منشیات فورس کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں۔ نو ملزموں کو گرفتار کر کے اٹہتر لاکھ روپے مالیت کی اڑسٹھ کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس سے برطانیہ سے بھجوائے گئے پارسل سے پچاس عددنشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔ ٹول پلازہ سکھر کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے نوسو چورانوے گرام آئس ملی۔پشاور میں رنگ روڈ پر کار کے خفیہ خانوں دس کلو سےز ائد افیون اور چھ کلوگرام چرس برآمدکر کے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔پشاور میں ہی کوریئر آفس میں چار پارسل سے منشیات برآمد ہوئی۔جوہر ٹاؤن لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے ایک سو چوراسی گرام آئس ملی۔ لاہور میں ہی ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گاڑی میں موجود چار ملزموں سےمنشیات قبضے میں لی گئی۔فیصل آباد میں گاڑی سے چوبیس کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔