کراچی سولجر بازار میں دو بندروں کے مٹرگشت کی اطلاع

عرفان علی عرفان علی

 کراچی  سولجر بازار میں دو بندروں کے مٹرگشت کی اطلاع


کراچی  سولجر بازار میں دو بندروں کے مٹرگشت کی اطلاع۔  محکمہ جنگی حیات  کی ٹیم  ،،پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی،لیکن کوئی بندر  ہاتھ  نہ آیا۔


ایک شہری نے مددگار ون فائیو پر سولجر بازار البیلا چوک کے قریب دو  بندروں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس  اہلکار محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کے ہمراہ  علاقے میں  پہنچ گئے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے  چڑیا گھر کی انتظامیہ سے بھی موجود بندروں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔چارروز قبل بھی سولجر بازار  میں بندر کے گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔