کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پاکستان کانٹا کے قریب مسلح ملزموں نے ڈبل کیبن گاڑی چھین لی۔
گاڑی میں سوار مسلح ملزموں نے غیر ملکی کمپنی کی گاڑی چھیننے کے بعد ڈرائیور کو گڈاپ کے قریب اتار دیا۔ واردات کے وقت کمپنی ملازم اور ڈرائیور پودے اور گملے خریدنے نرسری پر رکے تھے۔پولیس کےمطابق گاڑی جس کمپنی کی ملکیت ہے،، اس میں غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں ۔ غیر ملکی کمپنی کا ڈرائیور گڈاپ سٹی تھانے پہنچ گیا۔واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔