سندھ میں سجاول کے علاقے شاہ بندر میں واقع کنویں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں

عمران عمران

 سندھ  میں سجاول کے علاقے شاہ بندر میں واقع کنویں سے  گیس کے  ذخائر دریافت ہوئے ہیں


سندھ  میں سجاول کے علاقے شاہ بندر میں واقع کنویں سے  گیس کے  ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔


پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کے مطابق ہائیڈروکاربن گیس کے ذخائر شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں ایکس ون سے دریافت ہوئے۔ شاہ  بندر میں کنوئیں کی دوہزار، چارسو پچھتر  میٹر کھدائی کا عمل گیارہ  اکتوبر کو شروع ہوا تھا ۔ کنویں سے یومیہ  بارہ اعشاریہ چار  ملین اسینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور  ایک سو چھیانوے  بیرل یو میہ ہلکا تیل حاصل ہوگا۔ گیس ذخائر کی دریافت میں ماڑی پیڑولیم ، سندھ انرجی ہولڈنگ ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ اور پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کا اشتراک ہے۔ پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔