سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی قادر مگسی کا کہنا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنے سے صوبہ سندھ کو پانی کی مزید قلت کا سامنا ہوگا، یہ زمین نہیں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ،
دریائے سندھ سے کینال نگالنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے تحت گھگھر پھاٹک سے ریلی نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک ہوئیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پردریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف نعرے درج تھے،شرکاء کا کہنا تھا دریائے سندھ کا پانی سندھ کو دیا جائے ، ریلی کے شرکاء قائدآباد، ملیر ، شارع فیصل سے ہوتے ہوئے گورنر ہاوس کے سامنے پہنچے ، جہاں جلسے کا اہتمام کیا گیا جس سے سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی قادر مگسی اور دیگر رہ نماوں نے خطاب کیا، قادر مگسی کا کہنا تھا ، یہ ہماری زمین نہیں بلکہ سندھ کے عوام کے پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ، پورے صوبے کی عوام کے ساتھ مل کر سندھ کے پانی کی حفاظت کرینگے ،