کراچی میں سن دوہزار چوبیس کے دوران پانی چوروں کے خلاف دوہزار سے زائد آپریشن کئےگئے۔
ضلع غربی میں سب سے زیادہ تین سو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور گیارہ سو کنکشن کاٹے گئے۔
دوسو ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ایکشن سے پچیس ملین گیلن پانی کی بچت ہوئی۔
دنیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سن 2024 میں پانی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہا۔
کراچی واٹر کارپوریشن نے سندھ رینجرز کی مدد سے شہر میں بھرپور کارروائیاں کیں۔ سب سے زیادہ کارروائیاں ضلع غربی کے علاقوں میں کی گئیں۔
ضلع غربی ، منگھو پیر ڈویژن میں تقریبا 300 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار۔۔ اور لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پانی چور مافیاکا بڑا نیٹ ورک ختم کیا گیا۔
کراچی واٹر کارپوریشن نے سندھ رینجرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا ،،، اور 15 واٹر ٹینکرز قبضے میں لے لئے ۔ مشترکہ آپریشن منگھو پیر چکرا گوٹھ ،کورنگی حب کینال اور الطاف نگر ناردرن بائی پاس کے اطراف میں کیاگیا ۔
غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے منسلک 48 اور 33 کی لائنوں کو بھی منقطع کیا گیا۔1100 ملین گیلن کے غیر قانونی کنکشنزمنقطع اور ۔ 200 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔