سندھ ہائی کورٹ میں سول ایوی ایشن کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری کارپوریشن، رجسٹرار کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز سے جواب طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ میں سول ایوی ایشن کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری کارپوریشن، رجسٹرار کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز سے جواب طلب کرلیا

کراچی،عدنان اطہر

سندھ ہائی کورٹ میں سول ایوی ایشن کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری کارپوریشن، رجسٹرار کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز سے جواب طلب کرلیا

سی اے اے ہاوسنگ سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی عدالت نے ایم ڈی سندھ کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز، چیئرمین سندھ کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز سے جواب طلب کرلیا ایڈمنسٹریٹر نجم دین بھٹی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے بھی جواب طلب کرلیا گیا سی اے اے ہاوسنگ سوسائٹئ کے سیکٹری جنرل انصار حسین نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سی اے اے ہاوسنگ سوسائٹی 1971 میں رجسٹرار ہوئی جولائی 2021 سے نجم دین بھٹی ایڈمنسٹریٹر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں رجسٹرار کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز نے بھی لاعلمی کا اظہار کردیا ہے عدالت سے استدعا ہے نجم دین بھٹی کو ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹایا جائے اور نجم دین بھٹی کو سوسائٹی معاملہ، بینک اکاوئنٹس استعمال کرنے سے روکا جائے