کراچی پولیس نے پشین سے
سات کلو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزم بھی پکڑے گئے۔
عزیز بھٹی پولیس نے
منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے
ہوئے دو اسمگلرز کو گرفتار کر کے سات کلو منشیات قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق
برآمد کی گئی منشیات پشین بلوچستان سے
کراچی اسمگل کی گئی تھی ،، جو گاڑی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔ گاڑی ضبط کر کے
مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق
شرافی گوٹھ سے لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزم پکڑے گئے۔
ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان سے سے دو کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔