کلفٹن شاہ رسول کالونی میں اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے
والے پولیس اہلکارکوکزن سمیت گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے۔
بوٹ بیسن تھانے کے علاقےکلفٹن شاہ رسول کالونی میں پولیس اہلکارسلیم نے اپنی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکاراوراس کے کزنزکو شادی کی تقریب میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے سوشل میٖڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پرشادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ کی ویڈیو نشر ہوئی تو پولیس افسران بھی حرکت میں آگئے اورپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا وپولیس اہلکارسلیم اوران کے کزن اعجازاحمد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف2 مقامات درج کرلیے گئے اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں 2 مقامات پرہوائی فائرنگ کی گئی،پہلے مقام پر ہوائی فائرنگ ہوئی تواطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بعد میں سوشل میڈیا پرپولیس اہلکارسلیم کی بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کی ویڈیووائرل ہوئی پولیس اہلکار نے شادی سے واپس کے بعد اپنی گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی جس پرپولیس اہلکارسلیم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف علحیدہ مقدمہ درج کرلیا گیا،انھوں نے بتایا کہ گرفتارپولیس اہلکاربوٹ بیسن تھانے میں تعینات ہے اورشاہ رسول کالونی میں رہائش پذیرہے