سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی کا نمبر پرائیوٹ کار پر لگا کر چلائے جانے کاانکشاف

عرفان علی عرفان علی

 سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی کا نمبر پرائیوٹ کار پر لگا کر چلائے جانے کاانکشاف


سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی کا نمبر پرائیوٹ کار پر لگا کر چلائے جانے کاانکشاف۔پرائیوٹ  کار سی ویو کی ریت میں پھنسی تو معاملہ سامنے آیا۔پولیس نے کلفٹن کے بنگلے سے پولیس کی جعلی نمبر پلیٹس لگی  ایک اور  گاڑی بھی برآمد کرلی۔ 


کراچی کے  پوش علاقے کی سڑکوں پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں گھمائے   جانے کا انکشاف ہوا ہے۔معاملہ سے پردہ تب اٹھا  جب  پیر کی صبح ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کے رضاکار  سی ویو کے ساحل پر ریت میں پھنسی کار ریسکیو کرنے پہنچے۔کار سمندری ریت اور پانی سے نکال کر سڑک پر لائی گئی ،، تو اس پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ نصب تھی۔تحقیقات کی گئیں تو گاڑی کی پلیٹ پر درج نمبر سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو الاٹ کی گئی  گاڑی کا نکلا۔۔ضلع جنوبی پولیس ریت میں پھنسنے والی کار اور موجود ڈرائیور کا سراغ لگاتے  ہوئے کلفٹن بلا ک فور  پہنچی،، تو وہاں موجود شخص نے خود کو اعلیٰ پولیس افسر کا بھتیجا ظاہر کیا ۔پولیس حکام کے مطابق تصدیق کرنے پر یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔اسی دوران بنگلے سے  پولیس نمبر پلیٹ لگی دوسری کار بھی برآمد کرلی گئی ۔پولیس  نے دونوں گاڑیاں ضبط کرتے ہوئے موجود شخص کو حراست میں لے لیا ۔غیر قانونی طور پر  جعلی پولیس نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔