اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے فیڈرل بی ایریا میں 25 جنوری کو ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے عبدالمعیز کے گھر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے مقتول عبدالمعیز کے اہلخانہ سے تعزیت اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی ۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سندھ میں بڑھتے جرائم عوامی بے بسی اور حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا تھا بدقسمتی سے سندھ کے حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔جرائم کے واقعات میں اضافے پر سندھ اسمبلی میں آواز بلند کریں گے