ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اسکریبل ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔


ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اسکریبل ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اسکریبل ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کے سید عماد علی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئن شپ کے مقابلے آن لائن کھیلے جارہے ہیں جس میں 14 ممالک کے 72پلیئرزحصہ لے رہےہیں،، سابق ورلڈ یوتھ چیمپیئن پاکستان کے سید عماد علی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اٹھارہ میں سے سولہ گیمزجیتے اورٹاپ پوزیشن پربراجمان ہیں،، کینیڈا کے نو سلاتکوف دوسرے اورتھائی لینڈ کے نپت تیسرے نمبرپرہیں،، پاکستان کے آٹھ میں سے چارکھلاڑی ٹاپ ٹین پلیئرزمیں شامل ہیں،، ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑی اگلے ہفتے مزیداٹھارہ گیمز کھیلیں گے جس میں سے ٹاپ ٹین کھلاڑی فائنلزکیلئے کوالیفائی کریں گے۔