وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے انتقال پر اظہار افسوس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے انتقال پر اظہار افسوس


کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی ادبی اور ثقافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر آکاش انصاری سندھی ادب کے ایک روشن ستارے تھے جن کی شاعری نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کی کہ رب العالمین مرحوم آکاش انصاری کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔