سندھ میں ایچ ون این ون انفیکشن کا پھیلاو۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق صوبے کےتمام اسپتالوں کےایم ایس کواقدامات اوراحتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اسپتالوں سے کہا گیا ہےاسپتالوں میں عملے کو پی پی ای کٹس فراہم کریں۔ مشتبہ کیسز کی تصدیق کے لے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں۔ کیسزکی تعداد، اقدامات اور چیلنجز کے حوالےسے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائی جائے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے انفلوئنزا ویکسین کے حوالے سے کمیونٹی میں آگاہی فراہم کی جائے۔آگاہی مہم میں انفلوئنزا انفیکشن کی علامات اور اس سے بچاو کی تدابیر سے متعلق بتایا