کراچی سپر ہائی وے پر احسن آباد میں
پولیس مقابلہ۔دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ خاتون بھی زخمی ہوئی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق
احسن آباد میں پولیس کا ملزموں سے
مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں راہگیرخاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے
بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں
گرفتار کرلیا گیا۔ راہگیر خاتون کی حالت
خطرے سے باہر ہے۔ گرفتار ملزموں سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔