کراچی سعید آباد سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق گرفتارملزم ،،ساتھی کے ہمراہ دہشت گردوں کو کراچی میں سہولیات فراہم کرتے تھے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے تھے۔ ملزم کا ساتھی پڑوسی ملک سے کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جائیں گی۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔