وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہییں نریندر مودی نے سیکولر اسٹیٹ کو ذہبی جنونی ریاست بنادیا ہے ۔ سیاسی اور فکری اختلاف اپنی جگہ مشترکہ قدر ہماری پاکستان ہے
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ چئیرمن ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا پاکستان کے عوام کی رائے سے یہاں کا نظام بننا چاہئیے ۔ ہم اسلحے سے نہی۔ حوصلوں سے لڑتے ہیں ۔ مودی نے سیکولر اسٹیٹ کو مذہبی جنونی ریاست بنادیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان سیاسی اور فکری اختلاف ہوسکتا ہے مگر ہماری مشترکہ قدر پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بھی مستحکم پاکستان کی ضرورت یے ۔