کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام


کراچی میں  تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام

 

کراچی میں  تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام۔ پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ابراہیم حیدری پولیس  نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں  تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ان کے قبضے سے ایک کلو سے  زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ملزمان  اغواء برائے تاوان اور دہشت گردانہ کارروئیوں میں ملوث تھے۔