محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں محرم کے جلوسوں کی ڈرون کوریج
پر پابندی عائد کردی ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آٹھ ،نو اور دس محرم کو جلوس اور مجالس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ اعلامئے کےمطابق امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں محرم کے جلوسوں کی ڈرون کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عائد کی گئی ہے ۔ پابندی کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیاردے دیا گیا ہے۔
